صحافی وحید خان نے انسانی حقوق کمیشن میں کرائی شکایت درج۔ بلڈانہ پولیس کی زیادتی کے خلاف جانچ کا مطالبہ
صحافی وحید خان نے انسانی حقوق کمیشن میں کرائی شکایت درج۔ بلڈانہ پولیس کی زیادتی کے خلاف جانچ کا مطالبہ
بلڈانہ: (بذریعہ ای میل) ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر پولیس نے مجھ پر سازش کرکے جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔ اسکی تحقیقات کرکے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اس قسم کی شکایت چاندور بسوا (تعلقہ ناندورہ) کے نوجوان سوشل ورکر و صحافی وحید خان نے تحریری طور
پر انسانی حقوق کمیشن کو کیا ہے۔
جو بلڈانہ ضلع میں چرچا کا موضوع بن گیا ہے۔صحافی وحید خان نے انسانی حقوق کمیشن کو شکایت درج کروائی ہے کہ ۱۳ جون ۲۰۲۱ کو پولیس نے عطااللہ خان کے ساتھ ملکر سازش رچی اور جھوٹے الزامات لگا کر ۱۱ دن جیل میں رکھا۔
مجھ پر دن دہاڑے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے اور ایک 55 سالہ عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا جھوٹا الزام لگا یا گیا۔ پولیس نے گرفتار کر کے ۱۱ دن جیل میں رکھا، ابھی میں ضمانت پر رہا ہوں۔
وحید خان نے ہیومن رائٹس کمیشن سے درخواست کی ہے کہ اس سازش میں ملوث تمام افراد کی تحقیقات کر کے، قاعدے کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔
سب کی نظریں انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات پر لگی ہے۔ عوام کو انتظار ہے کہ کمیشن اس معاملے میں کیا حکم دیتا ہے

No comments