آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کی جانب سے وسیم رضوی کیخلاف شکایت درج
کھام گاؤں (واثق نوید) ملعون وسیم رضوی کے خلاف ملک بھر میں مسلم سماج میں ناراضگی پائی جارہی ہیں۔ جگہ جگہ مردود کے خلاف پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی جارہی ہیں۔
![]() |
| معیاری و بنیادی تعلیم کے لئے |
کھام گاؤں شہر میں میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے آج سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ مجلس کے شہر صدر ، سابق رکن بلدیہ، محمد عارف پہلوان کی قیادت میں ایک وفد نے سٹی پولیس اسٹیشن کے تھانیدار سے ملاقات کرکے انہیں اپنے جذبات سے آگاہ کیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ بدبخت وسیم رضوی نے قرآن مجید کی 26 ایاتیوں کو حذف کرنے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں ایک کیس داخل کیا۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس بدبخت کی وہیات درخواست کو خارج کردیں گی۔ مردود وسیم رضوی نے اس تعلق سے صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے اسلام، قرآن ہاک، اور خلیفہ ثلاثہ کے تعلق سے جو بہتان لگایا۔ اس سے ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے اس مردود کے خلاف گناہ درج کرکے اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائیں۔ اس موقع پر وفد میں سعید مرزا ، ساحل احمد ، سید طفیل عرف ببلو ، شیخ نظیر ، رازق خان ، بھی موجود تھے۔

No comments