Breaking News

یوم حقوق انسانی پر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے پریس ریلیز

یوم حقوق انسانی پر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے پریس ریلیز


ملک میں حقوق انسانی کی پاسداری، قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کا استحکام ہو

 ہر سال پوری دنیا میں دس دسمبر کو  عالمی یوم حقوق انسانی منایا جاتا ہے اس مرتبہ عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر  اقوام متحدہ کی جانب سے نعرہ دیا گیا ہے۔  "انسانی عظمت, آزادی اور انصاف" Dignity Freedom & Justice 

اقوام متحدہ  یونیورسل ڈیکلئیریشن آف ہیومن رائٹس کے 75 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر  میں انسانی عظمت آزادی اور انصاف کے عنوان سے مختلف پروگرام کر رہی ہے۔  جبکہ حقیقی صورت حال یہ ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی ایک بڑا مسئلہ ہے۔  آج لوگوں کے وہ حقوق پامال ہو رہے ہیں جو انہیں بطور انسان پیدا ہونے کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں۔  آج بھی دنیا بھر میں لاکھوں افراد بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حقوق انسانی کے خودساختہ علمبردار سب سے زیادہ اس کی پامالی کرتے نظر آتے  ہیں۔  ان کی سیاہ تاریخ بتاتی ہے کہ کس طرح انہوں نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں۔    ہمارے ملک بھارت کا آئین شہریوں کو عزت کے ساتھ جینے کا حق فراہم کرتا ہے لیکن  ملک عزیز میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات  روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں غور طلب بات ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی آج کل ہماری زندگی کا معمول بن چکا ہے۔ 

 مذہبی مقامات پر حملے،موب لنچنگ، فرقہ وارانہ منافرت،قانون شکنی، خواتین کے ساتھ ظلم و ناانصافی جنسی استحصال کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ 

گزشتہ سال خواتین کے خلاف جرائم کی شکایت میں ٪30تیس فیصد اضافہ ہوا ہے یہی حال سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کا بھی ہے محنت کشوں کو بھی ان کے جائز حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہیومین رائٹس کونسل کے رکن ہونے کے ناطے انسانی حقوق کے عالمی قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام لوگوں کو بشمول اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے اور صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لیے بھارت کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مہذب معاشرہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔ 

جماعت اسلامی ہند یہ چاہتی ہے کہ تمام باشندگان ملک مل کر ایک ایسی فضا کو فروغ دیں جو اخلاقی قدروں پر مبنی ہوں جہاں عدل و انصاف عام ہو ناروا معاشرتی و معاشی امتیازات مٹ جائے اسی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند نےدس دسمبر کو عالمی یوم حقوق انسانی منانے کا فیصلہ کیا ہے.

10 دسمبر عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کیے جایئں گے۔1. ڈسٹرکٹ جیل میں جرمانے کی معمولی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے سزا کاٹ رہے قیدیوں کی مدد

2. ڈسٹرکٹ جیل میں پھلوں کی تقسیم اور انسانی حقوق سے متعلق بیداری لکچر کا انعقاد

3. سپرٹینڈنٹ پولیس آفس میں افسران و کارکنان کی استقبالیہ تقریب

4. ناندیڑ شہر کے مختلف میدانوں میں انسانی حقوق کے لیے جدوجھد کرنے والے سماجی جہد کاروں کی ہمت افزائی کے لیے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے ارکان

1) جناب ڈاکٹر وینکٹیش کابدے 

2) سردار لڈو سنگھ مہاجن

3) سریکھا باٹنی میڈم

4) جناب ہرشد شاہ صاحب 

5) مولانا سرور قاسمی صاحب 

 

پروگرام

بتاریخ:  10 دسمبر بروز ہفتہ

بوقت: شام 7 بجے

بمقام: دفتر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ

No comments