Breaking News

پونہ میں مقیم ضلع بلڈانہ کی بیٹی سمیہ پٹھان بنی جج

 پونہ میں مقیم ضلع بلڈانہ کی بیٹی سمیہ پٹھان بنی جج

فاطمہ شیخ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تہنیت

پونہ: ضلع بلڈانہ کے ساکرکھیڑ نامی دیہات کی رہنے والی مسلم بیٹی پونہ شہر سے جیوڈیشنری کی تیاری کررہی تھی حالیہ دنوں میں ہوئے جج کے امتحان کو کوالیفائی کرکے اس بیٹی نے حیرت انگیز کامیابی درج کرائی.

 اس موقع پر فاطمہ شیخ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، پیپل گاؤں راجہ کے صدر محمد عاقب جاوید عبدالسلیم اور سیکرٹری نظر محمد نے پونہ کے لویہہ نگر میں ایک تقریب کے ذریعے جج بننے والی اس بیٹی کو نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی گل پوشی کرتے ہوئے محمد عاقب جاوید نے کہا کہ مسلم کمیونٹی میں تعلیمی بیداری کے ساتھ طلبہ میں حوصلے اور عزائم کو پیدا کرنا بھی ضروری ہے جب ہم اپنا ہدف طے کرکے تعلیم حاصل کرتے ہیں تو نتائج خود بہ خود سامنے آنے لگتے ہیں.

آج تعلیم ہی کے ذریعے سے اس بہن نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرکے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا ایک پیغام دیا ہے اس موقع پر ہم جسٹس سمیہ پٹھان اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں عدل انصاف کے قیام میں استقامت عطا کریں۔



No comments