ویلفیئر پارٹی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شمولیت
ناندیڑ میں ویلفیئر پارٹی کی تقریب:
نوجوانوں کی بھرپور شرکت، نئے اراکین کی شمولیت
ناندیڑ: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے آج ناندیڑ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی طاقت اور حمایت کا اظہار کیا۔
اس خصوصی اجلاس میں نمایاں شخصیات میں انجینئر محمد شیبان، محمد فیضان، محمد ریحان، اففان خان، محمد وحیب الدین، سمیر احمد، سید ازہان ہاشمی، ارفات خان، سید رحیم، عبدالرحمان خان اور محمد احد خان نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ ان نئے اراکین کی شمولیت نے پارٹی میں نہ صرف نئی توانائی بھری بلکہ ایک مضبوط قیادت بھی فراہم کی۔
اس موقع پر ویلفیئر پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر محمد ذاکر، نائب صدر شفاعت خان، شہر صدر محمد عمران، خواتین کوآرڈینیٹر رفا مسکان اور دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ ڈاکٹر ذاکر نے اپنے خطاب میں کہا، "آج کی تقریب نے دکھا دیا ہے کہ نوجوانوں میں تبدیلی کی کتنی بڑی لہر ہے۔ ان کی توانائی اور جوش پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔"
شہر صدر محمد عمران نے بھی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہماری پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ آپ کی حمایت سے ہم نہ صرف پارٹی کو مضبوط کریں گے بلکہ معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی لائیں گے۔"
یہ تقریب نوجوان رہنماؤں اور کارکنوں کی فعال شرکت کے ساتھ منقعد کی گئی تھی، جس نے اس اجلاس کو مزید متاثر کن بنا دیا۔ نوجوانوں کی اس بڑی تعداد نے واضح کر دیا کہ ویلفیئر پارٹی کی سمت اور وژن میں نوجوانوں کی اہمیت بے پناہ ہے۔
اس اجلاس نے نہ صرف پارٹی کی قوت کو بڑھایا بلکہ نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت دینے کے لیے ایک نئی راہ بھی کھول دی ہے۔ اس نئے جوش اور حمایت کے ساتھ ویلفیئر پارٹی ناندیڑ میں اپنی اہمیت کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی طرف گامزن ہے۔
No comments