مدرسہ تعلیم القرآن، اکولہ کا تاریخی جلسہ
مدرسہ تعلیم القرآن، اکولہ کا تاریخی جلسہ
آکولہ: بروز اتوار، بعد نماز عشاءمسجد الفلاح سولہ سو پلاٹ اکوٹ فائل اکولہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد و معیاری، منصوبہ بندطریقہ سے مکمل تیاریوں کے ساتھ مولانا محترم الیاس خان فلاحی صاحب (معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر، رکن جامعتہ الفلاح اعظم و رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ) کی صدارت میں مدرسہ تعلیم القرآن مسجد الفلاح اکوٹ فائل اکولہ کا سالانہ جلسہ لیا گیا جس میں پچاس طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور اپنی کارکردگی کامظاہرہ مکمل تیاری و خود اعتمادی کے ساتھ پیش کیا۔ جس میں تقاریر، نعت پاک،مکالمے، روزہ کوئز، تذکیربالقرآن، تذکیربالحدیث وغیرہ پیش کئے۔ بطور مہمان خصوصی محترم حافظ حامد حسین صاحب (امیر مقامی) ڈاکٹر احمد عروج صاحب (سکریٹری مقامی) جماعت کےمکاتب کےذمہ دار محترم وزیر خان صاحب نظمائے زون، شعبہ جات کے سیکرٹری، مجلس علماء، ایس آئی او، جی آئی او، حلقہ خواتین، مجلس انتظامیہ مسجد الفلاح، کے ساتھ ساتھ اکوٹ فائل علاقے کی مذہبی،تعلیمی، سماجی، سیاسی وثقافتی،شخصیات کے علاوہ مسجد کے مصلیان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریباً 600 سے 800 کا مجمع موجود تھا پروگرام کو لوگوں نے کافی سراہا اور ڈھیر سارے انعامات سے نوازا۔ کلپبورڈ اور سالانہ امتحان میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مومینٹو اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔اسی طرح ناظرہ قرآن مکمل کرنےوالے 5 طلبہ کو بھی مومینٹو اور بیگ دیاگیا۔ ساتھ ہی 200 طلبہ کو پانی کی بوتل بھی دی گئی جلسہ کا آغاز حفظ کلاس کے طالب علم محمد اقبال کی تلاوت مع ترجمہ سے ہوا بعد از مفتی فیض الحسن قاسمی صاحب (امام و خطیب مسجد الفلاح و نگراں مکتب) نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارےمکتب میں 200طلبہ زیرتعلیم ہیں،پانچ اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں،طلبہ کے لئے بہترین بیگ، ڈیکس و یونیفارم کے علاوہ دیگر سہولیات کا نظم ہیں۔ یومیہ 7 کلاسیس چلتی ہیں۔اور اس پر با ضابطہ نگرانی کی جاتی ہیں۔ مکتب مسجد الفلاح کا اپنا نصاب موجود ہے جس میں نورانی قائدہ، ناظرہ قرآن، حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ تجوید پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔
![]() |
اس کے علاوہ پانچ کلمے روز مرہ کی دعائیں، نماز کے اذکار اور سورتیں مع ترجمہ یاد کروائی جاتی ہے تاکہ طلبہ اسے سمجھے اور اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں۔ بچوں کے ہمہ جہت ارتقاء و ذہنی نشوونما اور اسٹیج ڈیرنگ کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے کے لئے ہفتہ واری پروگرامات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کھیل کود اور ڈبہ پارٹی کا بھی خصوصی ہفتہ منایا جاتاہے۔تاکہ طلبہ کھیل کود کے ذریعہ بھی تعلیم حاصل کرلے اور صحت مند رہیں۔مختلف عناوین پر 15 روزہ کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جیسے توحید کوئز، تعلیمات رسول کوئز اور روزہ کوئز وغیرہ مکتب میں پڑھانے والے اساتذہ کے لئے ٹرینگ کا اہتمام بھی پابندی سے کیا جاتا ہے تاکہ اساتذہ جدید تکنیک سے فائدہ اٹھاکر بچوں کو بہترین انداز میں تعلیم دے سکیں۔ حفظ کلاس کے بچوں کو فجر اور مغرب کی نماز با جماعت میں شرکت لازمی ہے۔ فجر اور مغرب کی پابندی کرنے والے طلبہ کے والدین کو آج 10گرام چاندی کا سکہ اسٹیج پر بلاکر دیا جا رہا ہے۔ تاکہ دیگر طلبہ و والدین کو رغبت ملے۔ اس کے بعد تقریباً تین گھنٹے طلبہ کا مظاہرہ اور تقسیم انعامات کا سلسلہ جاری رہا آخرمیں صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے صدرجلسہ نے طلبہ وسر پرستوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کے ان طلبہ پر خصوصی توجہ دی جائے تو یہ بہترین مقرر اور دین کے داعی بن سکتے ہیں سرپرستوں سے کہاں کے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ تاکہ وہ اقامت دین اور تفقہ فی الدین کے لیے تیار ہو سکے۔ بعد از انعامات کا سیشن چلا جس میں سامعین نے انفرادی و اجتماعی نقد انعامات سے بھی نوازا جلسہ کی نظامت محترم محمدشکیل انجینئرصاحب (ناظم مکتب الفلاح) نےکی اور اظہارتشکرنجیب الرحمن خانصاحب (سیکرٹری مسجد الفلاح) نے پیش کئے۔ مولانا کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

No comments