کھام گاؤں میں اسپیکٹرم اسٹڈی سرکل کا شاندار افتتاح
اسپیکٹرم اسٹڈی سرکل کا شاندار افتتاح
کھام گاؤں: ضلع بلڈانہ کے شہر کھام گاؤں میں بروز ہفتہ اسپیکٹرم اسٹڈی سرکل کا افتتاح عمل میں آیا جس میں بحثیت مہمان خصوصی جی ایس کالج کھام گاؤں کے پرنسپل ڈاکٹر تل ونکر سر کی خاص شرکت رہی۔
اسی طرح دیگر مہمانان خصوصی میں احفاظ خان سر سی ای او انجمن جونئیر کالج آف ایجوکیشن کھام گاؤں، شریف الحسن سر انجمن جونئیر کالج کھام گاؤں، محمد عمران سر N A خان جونئیر کالج بدنیرہ بھولجی، سلیم اخترسر ڈی ایڈ کالج کھام گاؤں، محمد فاروق سر، شیخ ریاض سر، محمدعمردراز سر، ریحان قریشی، حافظ محمد عتیق شیخ، ارشد شاہ، شیخ صدام، عمران قریشی، سلطان قریشی کی شرکت رہی،
اسپیکٹرم اسٹڈی سرکل کے صدر، محمد عتیق نے بتایا کہ یہاں آٹھویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو کوچنگ دی جائے گی، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو NEET / JEE کی تیاری بھی کروائی جائے گی، شہریان کھام گاؤں کی جانب سے اسپیکٹرم اسٹڈی سرکل کے شاندار افتتاح کہ موقع پر صدر کو مبارکباد پیش کی گئی اسی طرح مہمانان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


No comments