سادگی و مثالی شادی کی ایک اور نظیر عمران سر کے ولیمہ میں معروف شخصیات کی شرکت
کھام گاؤں :آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مہم نکاح کو کرو آسان اب ملک بھر میں اثر دکھا رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے انتہائی سادگی کے ساتھ نکاح کئے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں جو ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے۔
مہاراشٹرسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں نکاح بغیر جہیز کے سادگی کے ساتھ ہوئے اور اب بھی یہ سلسلہ دراز ہے۔ گذشتہ کل ایسی ہی ایک سادگی کی مثال محمد عمران محمد سلیم ساکن مریم کالونی کھام گاؤں نے پیش کی، دوسرے دن تقریب ولیمہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر کے مختلف عام خاص معززین کے ساتھ ناندیڑ سے MPJ مہاراشٹر کے ریاستی جنرل سیکریٹری جناب الطاف حسین صاحب، راحت کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے ڈائریکٹر جناب معیزالرحمٰن صاحب، و جناب ساجد صاحب اور ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز کے مینجنینگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم صاحب اور اسی طرح مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹن کے اہم و فعال ذمہ دار جناب واثق نوید صاحب جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کے امیر مقامی جناب عمیر خان صاحب و دیگر اہم مذہبی، سماجی و تعلیمی شخصیات کی خصوصی شرکت رہی
No comments