سیاسی شعورکے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکیں گے۔ ملک معتصم خان
نشست برائے علماء کرام، وکلاء و سماجی کارکنان
جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے شعبہ امت کا تحفظ وترقی کی جانب سے ایک اہم نشست علماء کرام، وکلاء و سماجی کارکنان کے لیے رکھی گئ۔ نشست کا موضوع ملت کے دینی و تہذیبی تشخص کی بقا اور لائحہ عمل تھا۔
شہر سے منتخب علماء کرام وکلاء حضرات و سماجی کارکنان نے اس میں شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز محترم مولانا سرور قاسمی صاحب کی تلاوت سے کیا گیا افتتاحی کلمات میں امیر مقامی نے ملک میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف کام کرنے کی اہمیت کو بیان کیا ۔ کلیدی خطاب میں دہلی سے تشریف لائے مہمان خصوصی محترم ملک معتصم خان صاحب نے انسانی حقوق پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پیدا شدہ تشویشناک صورتحال کو واضح کیا اور اس سلسلہ میں امت مسلمہ کو جو کام کرنے ہیں ان کاموں کی طرف توجہ دلائی۔ مولانا نے خطاب کے دوران فرمایا کہ امت مسلمہ کو سب سے پہلے اپنے سیاسی شعور کو بڑھانا نہایت ہی ضروری ہںے اس کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ مولانا نے اتفاق، اہداف،قوت برداشت جیسے اوصاف پیدا کرنے کی اہمیت بیان کی ۔
No comments