Breaking News

مفت اور لازمی تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق



حقِ تعلیم 2009-RTE کیا کیوں اور کیسے؟ 
موبائل نمبر: 9960942261


                     حقِ تعلیم ۲۰۰۹ ایک ایسا قانون ہے جس نے بھارت کے ہر بچے کو جس کی عمر ۱۴ سال سے کم ہے اسے اچھی سستی مفت اور معیاری تعلیم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری اور اس طالب علم کا بنیادی حق قرار دیا ہے۔ دسمبر ۲۰۰۲ آئین ہند کی دفعہ 21 A کے ذریعہ 86 ویں ترمیم میں 6 سال سے 14 سال کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دینے کی قرارداد پیش کی گئی جس کو عملی شکل دینے کی غرض سے پارلیمنٹ نے مفت اور لازمی تعلیمی ایکٹ 2009 منظور کیا جسے یکم اپریل 2010 سے نافذ کیا گیا یہ ایکٹ 7 ابواب اور 38 حصوں پر مشتمل ہے۔ 6 سے 14 سال کے تقریباً 22 کروڑ بچوں میں سے کم و بیش 92 لاکھ بچے ایسے ہیں جو اسکول نہیں جا پاتے ان کی تعلیم پر پانچ سال میں 1.71 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی جس میں محکمہ مالیات 25 ہزار کروڑ روپئے ریاستوں کے دے گا۔ اس قانون کے تحت کئی سارے پروگرام انجام دئے گئے جس کے ذریعے بچوں کے تعلیمی حق کو ان تک پہنچانے کی کامیاب کوشش کی جارہی ہے حکومت ہند سے منظور شدہ سرکاری و نیم سرکاری (Government Aided) اسکولوں میں چاہے وہ اقلیتی ہو یا اکثریتی ایسے تمام اداروں کے ذریعے بچوں کی مفت و لازمی تعلیم کا نظم کیا گیا ہے اسی طرح اس قانون کے زیرنظر اکثریتی طبقے یا وہ ادارہ جس کے پاس اقلیتی ادارے کی سند نہ ہو تو ایسے پرائیویٹ مہنگے اور بڑے اسکولوں میں بھی غریب اور محروم طبقات کے لئے 25 فیصد نشستوں کو مختص کردیا گیا ہے جس کے لئے آپ کو حکومت مہاراشٹر کی ویب سائٹ پر آن لائن عرضی کرنا ہوتا ہے ابھی حکومت مہاراشٹر نے تعلیمی سال 2021/22 کے لئے 3 مارچ 2021 سے آن لائن درخواست کا عمل شروع کر دیا ہے جو حضرات اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے فکرمند ہیں لیکن معاشی کمزوری کی وجہ سے مہنگے اور معیاری اسکول میں بچے کا داخلہ نہیں کر پاتے ان تمام والدین و سرپرست حضرات کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ حکومت کی اس اسکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کومفت معیاری و لازمی تعلیم دلوانے کی کوشش کریں۔ آن لائن درخواست کے لئے درج ذیل دستاویزات لازمی ہے

2) جنم داخلہ (برتھ سرٹیفکیٹ)
3) آمدنی کا داخلہ(انکم سرٹیفکیٹ) ایک لاکھ روپئے سے کم کا
4) پتہ کا ثبوت(ایڈریس پروف) لائٹ بل وغیرہ
5) اگر بچہ طبعی طور پر 40 فیصد سے زائد کمزور ہے تو کمزوری کا داخلہ (ہینڈی کیپ سرٹیفکیٹ)

یاد رہے آر ٹی ای 25 فیصد کے تحت صرف جماعت اول میں ہی داخلہ لیا جاسکتا ہے جس کی ہر سال تجدید ہوتے رہے گی اس 25 فیصدی محفوظ نشستوں کے ذریعے صرف اسکول کی فیس ہی معاف ہوتی ہے باقی طالب علم کے دیگر اخراجات جیسے کتابیں، بیاضیں، پین پینسل، یونیفارم، بیگ وغیرہ والدین و سرپرستوں کے ذمہ ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لئے پورے مہاراشٹر میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس MPJ کے رضاکاروں سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں حکومت مہاراشٹر کی ویب سائٹ کا پتہ درج کیا گیا ہے آپ یہاں سے RTE 25% کے لئے راست آن لائن عرضی کرسکتے ہیں۔

https://student.maharashtra.gov.in/adm_portal/Users/rteindex



No comments