Breaking News

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کی تقریب

 انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کی تقریب 

12 ڈسمبر ناندیڑ: ( بذریہ وہاٹس ایپ، میڈیا سیل JIH) بروز جمعہ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا- جس میں ڈاکٹرگنیش وٹھل راؤ شندے کو بعد ازمرگ اعزاز دیا گیا، اس پروگرام کی صدارت جماعت اسلامی ہند ناندیڑکے امیر مقامی، ریاض الحسن عامر صاحب نے کیا تھا جس کے مہمان خصوصی محترم کاماجی پوار صاحب قومی صدر مرا ٹھا سیوا سنگھ رہے چیف گائیڈ سوپان  راؤ شرساگر صاحب، محترمہ ہیم لتاشندے اور انکے بچوں اور دیگر معزیزین کی موجود گی میں تقریب کا آغاز ہوا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت القرآن  سے ہوا محترم محسن خان نےبتایا کے قرآن انسانی حقوق کے بارے میں۔ کیا کہتا ہے -

اس کے بعد محترم مجید خان پٹھان نے ڈاکٹر گنیش وٹھل راؤ شندے کے کام اور ان کی شخصیت کا تعارف کرایا-

انھونے اپنی زندگی انسانی حقوق اورانصاف کے لیے لڑتے ہوئے گزاری - انکی تعلیم ,M.A   B,Ed, Phd تک ہوئی

ایس آرٹی یونیورسٹی میں پانچ سال کام کرتےہوئےوہ ایک بہترین ادیب, خطیب اوراداکار تھے -انھونے کئی کتابیں لکھی اور کئی فلموں مـیں اداکاری کی

انکی تحریر میں ذات پات کی کوئی تفریق نہیں تھی -

جماعت اسلامی ہند سےان کے قریبی تعلقات تھے-

ڈاکٹر شیر ساگر نے اپنےخیالات کااظہارکرتے ہوۓ کہاکہ اسلام کی تعلیمات بہت اچھی  ہیں اور ہر شخص اور ہر عورت کو عزت کے ساتھ ذندگی گزارنے کے قابل ہونا چاہیے-

محترم پوار نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح جماعت اسلامی ہند ل، مراٹھا سیوا سنگھ کی رہنمابنی -

دونوں اداروں کی پالیسی یکساں ہئے اور ہم سماجی وتعلیمی معا شی ترقی چاہتے ہیں-

انھونے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے پیغمبراسلام افکار کو آگے لے جانے کی ضرورت ہئے-

محترم امیر مقامی ریاض الحسن عامر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی انسانی ترقی معاشرےمیں انسانیت کو ابھارنا ہئے -

اس موقع پر معززین کو جماعت اسلامی نے "انسانی حقوق کا پہلا منشور" ( خطبہ حجتہ الوداع، مراٹھی) کے اعزاز سے نوازا-

مراٹھافیڈ ریشن کی طرف سے 

جماعت اسلامی ہند کے معززین کو گریجاتمک کاماجی پوار گرنتھ پیش کیا گیا - 

جس کی میزبانی محترم ایس ایم صمیم صاحب نے کی 

اور اظہار تشکر جناب ابرار دیشمکھ صاحب نے پیش کیا۔

No comments