ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، آکولہ کے ضلعی صدر کا انتخاب
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، آکولہ کے ضلعی صدر کا انتخاب
نو منتخبہ ضلع صدر "محمود حسین" کو مبارکباد
آکولہ:(۳۰ مئی ۲۰۲۴) بروز جمعرات: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ضلع آکولہ سےمحمود حسین کو ضلع آکولہ کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا (WPI) مہاراشٹر کے سیکریٹری سید عبدالر حیم، نائب صدر عبدالرحمن صاحب اور نائب صدر ڈاکٹر ابرار خان صاحب موجود تھے۔
اجلاس کے آغاز میں ویلفیئر پارٹی کے مقاصد و سرگرمیوں افتتاحی کلمات میں پیش کیا گیا، اس کے بعد مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید عبدالر حیم نے کہا کہ "محمود حسین صاحب کی قیادت میں ضلع اکولا میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔"
عبدالرحمن صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ محمود حسین صاحب کی قیادت میں پارٹی کو مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی اور ان کی خدمات سے ضلع اکولا کو فائدہ پہنچے گا۔"
ڈاکٹر ابرار خان صاحب نے کہا کہ "محمود حسین صاحب ایک تجربہ کار اور محنتی شخصیت ہیں اور ان کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔"
محمود حسین نے اپنے خطاب میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "میں پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور ضلع اکولا کے عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہوں گا۔"
اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا اور تمام حاضرین نے محمود حسین کو ضلع صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے جنہوں نے نئی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

No comments