انجمن مفید الاسلام کے سو100 سال مکمل ہونے پر عاقب جاوید نے دی مبارک باد
انجمن مفید الاسلام کے سو100 سال مکمل ہونے پر، فاطمہ شیخ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عاقب جاوید نے دی انجمن کے صدر ڈاکٹر وقار صاحب کو مبارک باد
کھام گاؤں: (راست) انجمن مفید الاسلام کھام گاؤں یہ ایک تاریخی مسلم ادارہ ہےجہاں پر گاندھی جی جیسی شخصیت تشریف لائے تھے 1923 میں انجمن مفید الاسلام ( تعلیمی سوسائٹی) کھام گاؤں کا قیام عمل میں آیا تھا اس کام کو عملی جامہ دینے والی شخصیات امر جہاں جناب غلام یٰسین خان صاحب بانی انجمن وہ نخب صدر دوم انجمن کی دور اندیشی علو ہمتی درد ملی اور اپنے مستقبل کو آپ بنانے کے عزم کا ایک زندہ جاوید کارنامہ ہے وہی ان کے رفقا کارے کے ایثار پیشگی خلوص عمل اور ملک وہ ملت کی خدمت کے جذبے کا مظہر ہے جن میں قابل ذکر جناب حاجی احمدعلی میمن صاحب ( دھوراجی والے) اور جناب عبدالرحمٰن خان صاحب ہیں جنہوں نے 21 - 1920 میں تحریک خلافت وہ عدم تعاون میں اپنی گیارہویں جماعت کی تعلیم کو خیر آباد کہہ کر اپنی جذبہ ملی کا ثبوت دیا تھا بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا یہ صلہ ملا کے اس ادارے سے جتنے بھی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرکے گئے ہیں معیاری اور کامیاب زندگی جی رہے ہیں اور آج بھی ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات اس ادارے میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں فاطمہ شیخ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عاقب جاوید کہتے ہے کہ جس طرح سے ایک ادارے میں سسٹم ہونے کی ضرورت ہوتی ہے مجھے یہاں وہ سب چیزیں نظر آتی ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس ادارے کی خوبصورتی کے بارے میں بات کی جائے تو یہ ایک سرسبز و شاداب ادارہ ہیں جہاں آ کر ایک نئی امید نئے عزم اور جذبوں کوحوصلہ ملتا ہے اس ادارے کو برقرار رکھنا اور ادارے میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو جدید دور کی تعلیم مہیا کروانے میں انجمن مفید الاسلام کے موجودہ صدر جناب ڈاکٹر وقار صاحب کی بڑی کاوشیں ہیں۔

No comments