Breaking News

مہاراشٹر کے ملکاپور میں مآب لنچینگ، زعفرانی دہشت گردوں کی کھلے عام غنڈہ گردی

 مہاراشٹر کے ملکاپور میں مآب لنچینگ کا واقع

زعفرانی دہشت گردوں کی کھلے عام غنڈہ گردی

بلڈانہ ۲۸/۰۹/۲۰۲۱: کل رات بروز پیر شیخ راشد جو بلڈانہ کے تیلگو نگر کے رہائشی ہے ممبئی کے لئے روانہ ہوئے اچانک سے رات دس بجے ملکاپور ریلوے اسٹیشن پر کچھ زعفرانی دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا مسلم شناخت ہونے کی وجہ سے کچھ زعفرانی غنڈوں نے پہلے گالی گلوج و بدتمیزی کی پھر انہیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر زبردستی کی ۔

 متاثر فرد شیخ راشد زخمی حالت میں زیر علاج

بعد ازاں ان پر زعفرانی ٹیم نے فائٹر کے ذریعے جان لیوا حملہ کیا اور پھر متاثر کے پاس موجود رقم لوٹ لی متاثر فرد کپڑوں کے تاجر ہے اور اسی غرض سے خریدی کے لئے ممبئی جارہے تھے ابھی تک ملکاپور کے ایم ایل اے اور بلڈانہ کے پالک منتری کا اس واقع پر کوئی بیان نہیں آیا مسلمانوں کی ملی و سیاسی قیادت بھی خاموش ہیں فی الحال متاثر فرد شیخ راشد کو بلڈانہ کے سول ہسپتال میں داخل (ایڈمٹ)  کردیا گیا ہے۔

ویڈیو کے لئے نیچے کلک کریں👇



2 comments:

  1. انصاف ملنا چاہیے ورنہ مہاراشٹرا بھی یوپی کی طرح بن جائیگا

    ReplyDelete