Breaking News

ریڈینٹ کوچینگ کلاسیس کے طلبہ سے ڈاکٹر عرشیہ کا خطاب

ریڈینٹ کوچینگ کلاسیس کے طلبہ سے ڈاکٹر عرشیہ کا خطاب

ہائیر ایجوکیشن کی فاؤنڈیشن بیاچ کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار

ناندیڑ ۲۶ ستمبر: ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس دیگلور ناکہ ناندیڑ گذشتہ برس سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اس مختصر سے وقت میں ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس نے اپنی ایک خاص شناخت بنائی ہے، اس ادارے میں پانچویں تا دسویں جماعت کے لئے انگریزی، مراٹھی، سائنس اور ریاضیات جیسے مضامین پڑھائے جاتے ہیں اس سال ۲۰۲۱ سے ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس کے انتظامیہ نے قدیم شہر میں ناندیڑ کے طلباء و طالبات کے لئے ایک خاص پہل کی ہے جو طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم کو ہدف بنا کر پڑھائی کر رہے ہیں ان طلباء و طالبات کے لیے آٹھویں جماعت سے ہی NEET, JEE, IIT, CET, CLAT اور دیگر انٹرنس و اسکالرشپ امتحانات کی فاؤنڈیشن اسٹڈیز کروائی جارہی ہے

کل بروز اتوار ہائیر ایجوکیشن کا فاؤنڈیشن پڑھنے والے طلباء و طالبات سے ڈاکٹر عرشیہ (کارپوریٹر ناندیڑ) نے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر تبادلہ خیال پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قدیم شہر دیگلور ناکہ ناندیڑ پر ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس جیسے ادارے کے قیام کو طلبہ کے لئے ایک خاص موقع Opportunity بتاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کو کہا، ڈاکٹر عرشیہ نے ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس کی خصوصیت و اہمیت کا اعتراف بھی کیا۔ محترمہ کی وزٹ پر ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس کے ڈائریکٹر ایس ایم صمیم اور الطاف حسین سر نے اظہار تشکر پیش کیا۔

No comments