Breaking News

پیپل گاؤں راجہ میں مفت کمپیوٹر تعلیم کانظم


گاؤں کے بچوں کے لئے مفت کمپیوٹر تعلیم کانظم

عاقب جاوید محمد سلیم کی منفرد پہل


پیپل گاؤں راجہ ضلع بلڈانہ: فاطمہ شیخ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پیپل گاؤں راجہ کی جانب سے آج بروز منگل بتاریخ یکم فروری ۲۰۲۲ کو ایف ایس انفوٹیک کے نام سے ایک کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا جس کا افتتاح شیخ اظہر صاحب پونا و مقامی گرام پنچایت کے سرپنچ شیخ شاکر اور ضلع پریشد اسکول کے سابق صدر مدرس جناب فاروق صاحب کے بدست ہوا،

ایف ایس انفوٹیک کا افتتاح کرتے ہوئے مہمانان 

اس موقع پر جناب نثار اختر سر، شہاب الدین جمعدار، بنڈو مہالے، نعیم ٹیلر، سید اویس، سید احمر، شہاب عزیز و دیگر اہم شخصیات کی بطور مہمانان خصوصی شرکت رہی، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر و سوسائٹی کے چئیرمین عاقب جاوید نے کہا کے ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں کمپیوٹر کے بغیر تعلیم کو ادھورا تصور کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے طلباء و طالبات کمپیوٹر کی تعلیم سے محروم ہے اس کی کئی ساری وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہماری اتنی بڑی آبادی میں ایک بھی مسلم کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ نہیں ہے اور دوسری وجہ ہماری معاشی کمزوری بھی ہے اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ہم ایک کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے اور یہاں سے بالکل مفت کمپیوٹر تعلیم فراہم گے۔

مبارکباد پیش کرتے ہوئے مہمانان

سوسائٹی کی اس کوشش کو دیکھتے ہوئے ناندیڑ سے ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز کے مینجنینگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم نے مبارکباد پیش کی اور اس پہل کو قابل ستائش بتاتے ہوئے سوسائٹی کے چئیرمین و ممبران کی حوصلہ افزائی کی اور کہاں کہ گاؤں کے بچوں کو اب چاہیے کہ وہ اس انسٹی ٹیوٹ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

No comments