انٹرنیشنل رمضان فیملی کوئز آخری مرحلے پر تاریخی شہر اورنگ آباد میں جلسہ تقسیم انعامات
انٹرنیشنل رمضان فیملی کوئز آخری مرحلے پر تاریخی شہر اورنگ آباد میں جلسہ تقسیم انعامات
مورخہ (25/ستمبر 2021) شہر اورنگ آباد میں، انجینئر سید فیضان دانش اور ان کی ٹیم کے زیرِ اہتمام لیے جانے والے انٹرنیشنل رمضان فیملی کوئز و آؤ قرآن سمجھیں فیملی کوئز کے آخری جلسہء تقسیم انعامات (Award Show) کا انعقاد عمل میں آیا. جناب ایڈووکیٹ فیض صاحب، جناب امتیاز جلیل صاحب، شارق نقشبندی صاحب، عظیم الدین صاحب جیسی نیشنل اور انٹرنیشنل ہستیوں نے بنفس نفیس اس پروگرام میں شرکت فرما کر اس پروگرام کو مزید رونق بخشی. اس ایوارڈ شو میں انٹرنیشنل رمضان فیملی کوئز میں انعام اول حاصل کرنے والی فیملی کے دو افراد کو عمرہ کی سعادت اور دوّم انعام حاصل کرنے والی فیملی کو فریج جیسے انعاما ت سے نوازا گیا۔
تمام ہی مہمانانِ خصوصی نے کامیاب شدہ فیملیز نیز انجینئر سید فیضان دانش اور ان کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ساتھ ہی ان کی مزید حوصلہ افزائی فرمائی کہ آئندہ بھی وہ اپنی کارکردگیوں کو جاری رکھیں.
آخر میں انجینئر سید فیضان دانش نے بصد خلوص سبھی حاضرین مجلس نیز تمام ہی کوآرڈینیٹرز و ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح سے یہ پروگرام بحسن وخوبی بہت ہی سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا.


No comments