Breaking News

اردو میں امتحان دے کر بنے آئی اے ایس

اردو میں امتحان دے کر بنے آئی اے ایس۔
اردو عوام میں خوشی
آئی اے ایس آفسر عاصم کفایت خان ، مہاراشٹر 
مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ کے رہنے والے عاصم کفایت خان نے پورے ملک میں 558 واں رینک حاصل کرکے ملک ملت اور اپنی خاندان کے ساتھ  اپنی مادری زبان کا بھی نام روشن کیا ہے، ایسے حالات میں جبکہ اردو ذریعہ تعلیم میں کئی ساری خامیوں کی وجہ سے اردو طبقہ معیارِ تعلیم کی غرض سے دوسرے میڈیم کی طرف رخ کررہا ہے وہی عاصم نے اردو زبان سے UPSC میں کامیابی حاصل کرکے اردو عوام کو ایک نیا حوصلہ بخشا ہے ان کی کامیابی پر چہار اکناف سے بہت سی مبارکبادیں آرہی ہیں، خاص بات یہ ہے کہ عاصم نے اپنی پوری تعلیم اردو زبان میں کی ہے اور اب اردو ہی میں UPSC کے امتحانات بھی دیے ہیں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ صرف عاصم ہی وہ واحد طالب علم ہے جس نے قومی سطح پر اردو زبان میں امتحان دے کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔


No comments