اسرو امتحان میں جامعہ ملیہ کے طلباء کی شاندار کامیابی
اسرو ISRO امتحان میں جامعہ ملیہ کے طلباء کی شاندار کامیابی۔
محمد کاشف نے حاصل کیا اول مقام
ایس ایم صمیم
ڈائریکٹر، ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس، ناندیڑ
چند ماہ پہلے تک لوگ جامعہ ملیہ اسلامیہ پر فسادات بھڑکانے کا الزام لگا رہے تھے۔ پچھلے سال سے اب تک، طلباء نے کئی بار ملک مخالف قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ جس کی وجہ سے بہت سے فسطائی لوگوں نے یونیورسٹی کی تصویر خراب کرنے کی ناکام کوشش بھی کی۔ لیکن اب جامعہ پھر سے اپنی بہتر تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے بحث کا موضوع بنا ہواہے۔
![]() |
| اسرو امتحان میں کامیاب جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طلباء |
اسرو سینٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ-2019 (ISRO Centralised - Recruitment Board) کی جانب سے جنوری 2020 کے امتحان میں جامعہ کے تین سابق طلباء نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جامعہ کے مکینیکل انجینئرنگ کے سابق طالب علم محمد کاشف نے اس امتحان میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ یہ امتحان سائنٹسٹ/انجینئر 'ایس سی مکینیکل' کے عہدے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
کون ہے محمد کاشف؟
اسرو کے امتحان میں اول مقام حاصل کرنے والے محمد کاشف جامعہ ملیہ اسلامیہ سے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک (B-Tech) کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اُسی سال جنوری میں اسرو کے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ لیکن امتحان کا نتیجہ اسرو نے ابھی کچھ ہی دن پہلے جاری کیا ہے۔ کاشف اور اس کا خاندان اس بڑی کامیابی پر بہت خوش ہے۔
اسرو امتحان - ایک نظر میں۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) ہر سال سائنٹسٹ کے عہدے کے لیے ایک امتحان منعقد کرتی ہے۔ اسرو سنٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ - 2019 نے اسی عہدے کے لیے جنوری 2020 میں امتحان کا انعقاد کیا تھا، کورونا کی وجہ سے اس امتحان کے بعد ہونے والے انٹرویو کو جولائی 2021 میں منعقد کیا گیا۔ جامعہ ملیہ کے تین طلباء نے اس امتحان میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کاشف کے علاوہ اس ہی ہی بیاچ کے طالب ولم امیت کمار بھردواج اور اریب احمد کو بھی سائنٹسٹ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ تینوں طلبہ ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
تعلیمی میدان میں جامعہ کی مزید توجہ
جامعہ نے چند دن پہلے آئی این آئی آر ایف (NIRF) کی درجہ بندی میں چھٹواں (6th) مقام حاصل کیا تھا۔ یونیورسٹی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اپنے مقام میں چار گناہ بہتری کا اضافہ حاصل کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے بعد ، اب جامعہ کے طلباء کا اسرو میں منتخب ہونا قابل تحسین ہے۔ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے طلباء کی اس بہترین کارکردگی پر کہا کہ ، "اس شاندار کامیابی پر پاس آؤٹ ہونے والے سبھی طلباء کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ کامیابی کالج کے دیگر طلباء کو بھی تحقیق میں اپنا کیریئر بنانے کی ترغیب دے گی"۔


No comments