Breaking News

وراثت اور ہمارا نقطہ نظر

 وراثت

 از قلم، محسن عظیم ذاکر حسین شیخ

محسن عظیم ذاکر حسین شیخ


           وراثت وہ چیز ہے جو ماں باپ یا ابا و اجداد اپنی اولاد یا ان کے انے والی نسلوں کے لیے چھوڑ جاتے ہیں کبھی مال ،مکان ،زیورات ،    زمین، کھیت، بادشاہت ،رسومات، زبان، تہذیب، اور آخر میں زندگی گزارنے کا طریقہ-  اکثر و بیشتر وراثت میں حاصل مال کو ہی زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، لیکن میری نظر میں سب سے اہم سب سے ضروری سب سے اول ورثہ انسان کی زندگی میں زندگی گزارنے کا طریقہ، نقطہ نظر اور عمل ہی ہے- اگر ہم اس بات پر غور کریں کہ کامیاب زندگی کیا ہے تو ہمیں یہ جواب ملے گا" جو اللہ تعالی کو پسند ہے "اور اللہ تعالی کو مال و دولت والی زندگی سے زیادہ خلوص ،انکساری، خاکساری، محبت ،والی زندگی عزیز ہے ایسی زندگی جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہو، ایسی زندگی جس میں دوسروں سے ہمدردی کا جذبہ ہو ،بے لوث خدمت کا جنون ہو، جس میں غرور و تکبر کو جگہ نہ ہو، وراثت میں مال و مکان کے علاوہ ان چیزوں کا ہونا لازمی ہے، ورنہ انے والی نسلیں بہت جلد ہمیں اور زندگی کے اصل مقصد کو فراموش کر دیں گی، دولت کی محبت ان کے دلوں میں گھر کر جائے گی ان میں اپسی انتشار بڑھ جائے گا، ایثار و قربانی محبت کا عمل ان کی زندگی میں باقی نہ رہے گا- انسان اگر اپنی زندگی میں خوش کلام ہو اس کے مزاج میں تلخی نہ ہو ملنسار ہو حاسد نہ ہو بخیل نہ ہو اور اسے اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں سے محبت ہو جیسے کہ ماں باپ بھائی بہن دوست احباب رشتہ دار یہ دین ،صبح و شام، یہ پہاڑ یہ ابشار یہ چرند پرند ان تمام نعمتوں کے واسطے اللہ تعالی کا شکر گزار ہو تو بے شک وہ ایک بہترین زندگی کا مالک ہے اور وہ اپنی وراثت میں اپنی اولاد اور نسلوں کے لیے بہترین و مثالی زندگی کا نمونہ ورثے میں چھوڑ کر جائے گا جس سے انے والی اس کی نسلیں فراموش نہ کر پائیں گی وہ اپنے ہی طرز کے کئی انسان بنا کر اس دنیا سے رخصت ہوگا یہاں تک کہ اس کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی اس کے جیسے انسان اس کے خاندان میں پیدا ہوتے رہیں- گے اس طرح وہ اخرت میں بھی کامیاب رہے گا اور دنیا میں بھی کامیاب رہے گا- 

ہمارے گھروں میں ہمارے بچے والدین کے نقطہ نظر کو ان کی باتوں کو ان کی عادتوں کو ان کے عمل کو ان کی زندگی گزارنے کے طریقے کو دیکھ کر اسے اپنی زندگی بنا لیتے ہیں اس لیے ہر فرد کو اس بات کی فکر ہونی ضروری ہے کہ بچوں پر صحیح تاثرات چھوڑیں اپنی زندگی کو مثالی زندگی بنائیں بچوں میں ایک مذہبی نقطہ نظر پیدا کرنے کی کوشش کریں اچھی زندگی گزارنے کا طریقہ انہیں سمجھائیں کامیاب زندگی کیا ہے ،انہیں بتائیں ،یہی ان کے لیے سب سے بہترین ورثہ ثابت ہوگا-


 محسن عظیم ذاکر حسین شیخ

معاون معلم، مولانا ابوالکلام ازاد اردو ہائی اسکول اکرڈی

 پمپری چنچوڑ میونسپل کارپوریشن پونے

9730932973

No comments